ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے ایک جذباتی پیغام میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرے اور اس قتل عام کو کسی طور پر بھی درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔
انسٹاگرام پر اپنے پیغام نے اداکارہ نے لکھا کہ انسانیت کیلئے فوری طور پر جنگ بندی کردینی چاہئے، بچوں کی موت انصاف کا قتل عام ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمارے بچے بہت قیمتی ہیں، ان کا تعلق جس ملک اور خطے سے ہو، وہ مہربان، پیارے اور پرامن ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمیں اپنے بچوں کے متعلق سوچنا چاہئے جو بغیر کسی جرم کے ہولناک جنگوں کا شکار ہوگئے اور وہ بے بس ہیں۔
Comments are closed.