لاہور (بیورو رپورٹ ) بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہفتے کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔ سموگ کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے 18 نومبر بروز ہفتے کو 10 اضلاع میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاالدین میں سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے سی ای او فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے۔ دوسری جانب لاہور شہر جمعہ کو پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Trending
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
Comments are closed.