بھارتی فلمیں پاکستانی سنیمائوں میں ضرور لگنی چاہیئں، ہمایوں سعید

کراچی ( شوبز ڈیسک) معروف  اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ پاکستانی سنیماں میں بھارتی فلمیں ضرور لگنی چاہیئں، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں   ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سنیمائوں میں بھارتی فلمیں لگنی چاہیے، میں کبھی اس کے خلاف نہیں  ہوں۔ہمایوں سعید نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری ایک ہفتے میں دو سے تین فلمیں ریلیز کرتی ہے جبکہ پاکستان میں فلمیں کم بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ اور ترکش فلمیں بھی پاکستانی سنیمائوں میں لگنی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سنیمائوں کا رخ کرتے رہیں۔واضح رہے 2019  سے  پاکستان میں ایک بھی بھارتی فلم باضابطہ طور پر ریلیز نہیں کی جاسکی۔

Comments are closed.