نشہ سے انکار— زندگی سے پیار

بھکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن ’’منشیات سے پاک پنجاب‘‘ کے تحت، بھکر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر، شہزاد رفیق اعوان کی زیرِ قیادت ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش توحید افضال ولد امیر سمیع اللہ خان سکنہ چکنمبر 205/TDA کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 11 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

یہ کامیاب کارروائی بھکر پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔

معاشرے سے منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، اور قانون شکن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان

Comments are closed.