کراچی(زورآور نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں اور خدمات ناگزیر ہیں، کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری کے لئےذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ایوان صنعت و تجارت کراچی کے وفد نے ملاقات کی جس میں صدر عارف علوی نے بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے رضاکارانہ خدمات اور چیمبرز کی فعال شمولیت ناگزیر ہے، کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری کے لئے ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔صدر عارف علوی نے پاکستان میں جامع معاشرے کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چیمبرز خواتین کو مستقبل کی صنعت کار بننے کے لیے حوصلہ افزائی کریں، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہیے، کارپوریٹ سیکٹر اپنے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دے۔صدر مملکت نے بینکنگ سیکٹر کی گزشتہ تین سال میں کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرز صنعتی شعبے میں خواتین کی 20 سے 25 فیصد ملازمت یقینی بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک میکانزم تیار کریں، صدر مملکت نے ملک کے کچھ بینکوں میں خواتین کی 30 فیصد نمائندگی کو سراہا۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.