اسلام آباد(وقائع نگار)توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران جج ہمایوں دلاور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل پر برس پڑے۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا توشہ خانہ کیس کے گواہ آئے ہوئے ہیں؟ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ دونوں گواہ آئے ہوئے ہیں، جج ہمایوں دلاور نے انہیں جواب دیا کہ میری گزارش ہے کہ امجد پرویز آپ ابھی بیٹھ جائیں، سوال سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں۔وکیل چیئرمین پی ٹی آئی خواجہ حارث نے پہلے گواہ وقاص ملک پر جرح شروع کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آپ الیکشن کمیشن سے کب وابستہ ہوئے؟ اس پر وقاص ملک نے جواب دیا کہ میں بطور الیکشن آفیسر 2006 میں الیکشن کمیشن سے منسلک ہوا تھا اور مئی 2023 میں این آئی ایم ٹریننگ جوائن کی تھی۔خواجہ حارث نے پوچھا کہ آپ نے شکایت پر کب دستخط کیے؟ گواہ وقاص ملک نے کہا کہ شکایت کمپیوٹر سے نکالی گئی، ویری فیکیشن خود ہی نکلی، شکایت کی ویری فیکیشن اکتوبر2022 میں کی گئی اور تمام تفصیلات شکایت دائر کرنے سے قبل پڑھی تھیں۔دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ وقاص ملک سے شکایت کے ساتھ دائر بیان حلفی سے متعلق سوال کیا جس پر گواہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی دائر شکایت کے ساتھ بیان حلفی لگایا ہوا ہے اور 8 نومبر 2022 میں بیان حلفی جمع کروایا تھا۔پی ٹی آئی کے وکیل کے بولنے پر جج ہمایوں دلاور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ہیں؟ نہیں تو نہ بولیں، اب آپ بولے تو آپ کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کے دوران گواہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ میرے مطابق آپ نے دائر شکایت کرتے وقت حلف لیا اور جھوٹ بولا، البتہ آپ وکیل امجد پرویز کو کیوں دیکھ رہے ہیں۔وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ یہ کیس ہی جھوٹا ہے، یہ لوگ ہی جھوٹے ہیں، ساتھ ہی جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کو جرح کے دوران بولنے سے روک دیا۔
Trending
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
Comments are closed.