اسلام آباد(وقائع نگار)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات کو تبدیل نہیں کرسکا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، 13 جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت 7دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے میں 2 اہم دورے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی نے 9 جولائی کو پاکستان کا دورہ کیا، رواں ہفتے کے آغاز پر او آئی سی میں پاکستان کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ نے توہین قرآن کے خلاف قرارد منظور کی، مارچ 2023 کے سیشن کے تناظر میں اس اجلاس میں مذہبی آزادیوں کے حقوق پر بحث کی گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس اجلاس میں توہین قرآن کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر زوردیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرابلوچ نے پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیئے، افغان حکام کو یقینی بناناچاہیئے کہ سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، افغانستان اپنے وعدے اور ذمہ داری پوری کرے۔ترجمان نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ 17 سے 19 جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگے، آذربائیجان کی طرف سے یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے بعد کیاجارہاہے، آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ پاکستان میں آئی ٹی ریلوے اور ایوی ایشن سے متعلق جائزہ لیں گے ۔ترجمان کاکہناتھا کہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید جان جکارتہ کے دورے پرہیں جہاں وہ ملائیشیا، ویتنام اور برطانیہ کے ہم منصب سے ملاقات کرینگے۔
Trending
- خاموش سازباز: طاقت اور بیوروکریسی کا چھپا ہوا کھیل
- سی ڈی اے افسران کے عزیز کا انتقال، مزدور یونین کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس
- سی سی پی کا ایل سی سی آئی میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیشن کا انعقاد
- آئی ایس ایس آئی-پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے تیونس کے یومِ آزادی کی تقریب
- گھریلو ملازمہ کو عدالت نے چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
- Navigating the new vast land out-of casinos on the internet needs informed options, and you will trustworthiness should always be this new important believe
- This might be a progressive machine, however it is recognized for paying out more often than most other modern position online game
- From the Queen Gambling enterprise, we’ve got assembled a remarkable line of online game you to definitely focus on all of the player’s taste
جبر،ظلم،تشدد،کشمیریوں کی خواہشات کو نہ چھین سکا۔۔دفتر خارجہ
Prev Post
Comments are closed.