جب میرےخلاف کچھ نہیں ملا تو مجھے نا اہل کر دیا,نواز شریف

قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جب میرےخلاف کچھ نہیں ملا تو مجھے نا اہل کر دیا، ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، ایسی مثال کہیں نہیں ملتی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مری میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر کے خوشی ہو رہی ہے، میرا مری کے بھائیوں ، دوستوں اور کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے،مری میرا دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرےخلاف کچھ نہیں ملا تو مجھے نا اہل کر دیا گیا، ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، مجھے اور مریم کو جیل میں ڈال کر چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے کا منصوبہ بنایا گیا، اس طرح سے ملک نہیں چلتے۔

Comments are closed.