جسٹن ٹروڈو اورنیتن یاہو کے درمیان سوشل میڈیا پر مکالمہ
غزہ میں جاری جنگ کے معاملے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بن یامین نیتن یاہو کے درمیان سوشل میڈیا پر مکالمہ ہوا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر لکھا اسرائیل کو چاہیے کہ غزہ میں اپنے فوجی آپریشن کو لگام دے، غزہ میں عورتوں، بچوں اور شیرخواروں کی ہلاکتیں دیکھ رہے ہیں، یہ سب رکنا چاہیے۔
جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ، خصوصاً الشفا اسپتال کے واقعات دل کو جھنجھوڑنے والے ہیں، جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں، اسرائیلی ہو یا فلسطینی، ہر معصوم زندگی برابر ہوتی ہے، اسرائیلی حکومت سے حتی الامکان تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔
Comments are closed.