جناح اسپتال لائے گئے بچے سے زیادتی کی تصدیق

جناح اسپتال کراچی میں بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے میں بڑے انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے کہا ہے کہ بچے پر تشدد کیا گیا، اُس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے کے جسم سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، لیب رپورٹ کے بعد اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہونے کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کا پتا لگا لیا گیا ہے۔

Comments are closed.