جوبائیڈن کا مصر، قطر اور اسرائیل کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل حماس کی چار دنوں کے لیے جنگ بندی کے بعد مصر ، قطر اور اسرائیل کے رہنمائوں سے گفتگو کی ہے

،وائٹ ہاوس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کرکے ان کے معاہدے کے لیے تعاون کو سراہا۔ جبکہ آئندہ دنوں معاہدے پر عمل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

Comments are closed.