حارث رؤف کیلیے مشکلات بڑھ گئی

لاہور: دورہ آسٹریلیا سے معذرت کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کو پی سی بی کی جانب سے بگ بیش لیگ کے لیے این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔

حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی کا امکان ہے۔

کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ این او سی کا معاملہ زیر غور ہے، ذرائع نے بتایا کہ کچھ پی سی بی عہدیدار حارث رؤف کے رویے سے نالاں ہیں۔

فاسٹ بولر ورک لوڈ اور فٹنس مسائل اور ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہوئے تھے۔

Comments are closed.