حضرت عیسیٰؑ کی ’جائے پیدائش‘ بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئی

جب ساری دنیا میں کرسمس کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں تو ایسے میں حضرت عیسیٰؑ کی ’جائے پیدائش‘ بیت لحم میں فضا سوگوار ہے، اور قصبے میں کرسمس کا جشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا جشن روایتی جوش و خروش سے منا رہی ہے لیکن مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم میں فضا سوگوار ہے، حضرت عیسیٰؑ کی ’جائے پیدائش‘ بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے قصبہ ویران اور مسیحی برادری دل گرفتہ ہے۔

Comments are closed.