اسلام آباد(وقائع نگار)زیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی، الیکشن اکتوبر، نومبر جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے گا۔اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزرائے اعظم آتے جاتے رہتے ہیں، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم دائم رہنا چاہیے، تعلیم کا فروغ سیاست نہیں عبادت ہے، جو بھی نئی حکومت آئے وہ تعلیم کو ترجیحی بنیاد پر فروغ دے۔انہوں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس ہے، دعا کریں آج ہمارا آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو جائے، یہ لمحہ فخریہ نہیں یہ لمحہ فکریہ ہے، قومیں مشکلات میں اپنی کمر کستی ہیں، جاپان اور جرمنی سے زیادہ طاقتور مثالیں کوئی نہیں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم فیصلہ کرلیں ایک ہو جائیں، آج ہم جگہ جگہ جا کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ادھار مانگ رہے ہیں، آئی ایم ایف کی منتیں کر رہے ہیں، زندگی بسر کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ برے وقت میں چین نے ہمارا ہاتھ تھاما، چین کو محسوس ہو گیا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے جس پر اس نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا، چین نے گزشتہ 3 ماہ میں ہمیں 5 ارب ڈالر واپس کیا، سعودی عرب نے کل 2 ارب ڈالر خزانے میں جمع کروایا، ان شااللہ یو اے ای سے بھی 1ارب ڈالر پہنچ جائے گا۔
Trending
- پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی
- افغان وزیر خارجہ کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ، حدیث کی سند سے نوازا گیا، سیکیورٹی میں بدنظمی
- شادیوں سے ٹیکس وصولی میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ ، ایف بی آر کی سخت نگرانی رنگ لانے لگی
- ڈی آئی خان : پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ آور تمام 5 خوارج مارے گئے، 6 جوان شہید، 12 زخمی، آئی ایس پی آر
- دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت یا ایک فیصلے پر نہیں لگایا جا سکتا ، پی ٹی آئی
- خیبرپختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ، 13 اکتوبر کو نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، سہیل آفریدی امیدوار نامزد
- ٹی ایل پی کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سے رابطے
- پندرہ دن کی دلہن تیزاب گردی کا شکار، گوجرانوالہ میں حافظہ قرآن بچی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا “لازوال عشق” کیس میں بڑا فیصلہ
- رحیم یار خان ،اشتہاری طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Comments are closed.