لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاس پر حملے سمیت 5 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاس حملہ سمیت 5 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، سربراہ پی ٹی آئی اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل کر لی ہے، سابق وزیراعظم تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور وکلا کو دلائل کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاس، عسکری ٹاور اور شادمان پولیس سٹیشن پر حملے کے الزام میں بھی مقدمات درج ہیں، جبکہ عدالت نے ظل شاہ قتل اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک گیر پرتشدد احتجاج کیا گیا تھا، جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس میں فوج تنصیبات بھی شامل ہیں۔فوجی تنصیبات سمیت مختلف مقامات پر حملوں اور جلا گھیرا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماں و کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
Trending
- آزاد ویٹرنری ڈرگ رجسٹریشن اتھارٹی: وقت کی ناگزیر ضرورت
- CCD چکوال و CCD چکلالہ کی مشترکہ کارروائی، خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک
- دہشت گردی کی نئی یلغار: ذمہ داریاں، حقیقتیں اور وہ فیصلے جو اب ناگزیر ہیں
- ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشاد
- بولان : گھر میں دھماکہ ، 3 بچے جاں بحق ، 3 افراد زخمی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت : پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار
- پی ٹی آئی کا یوم سیاہ، حکومت کی ناکامی اور انتخابی دھاندلیوں کے خلاف شدید احتجاج
- پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر
- ہانگ کانگ ، متعدد عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی ، 13 افراد ہلاک ، 28 زخمی
- بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں انہیں لانے والے بھی مجرم ہیں ، نواز شریف
Comments are closed.