رمضان شو کی میزبان کرنے میں بہت مزہ آتا ہے، احسن خان

کراچی ( شوبز ڈیسک) اداکار و ٹی وی میزبان  احسن خان کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کے بعد ان کی نجی زندگی میں بہت بہتری آئی ہے،

وہ اسکالرز کی باتوں کو واپس گھر جاکر مطالعہ بھی کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں  احسن خان نے اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب فلسطین کی بات کرتے ہیں تو یہ ممکن نہیں کہ کوئی انسان اس سے دکھی نہ ہو۔

رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے بارے میں احسن خان نے کہا کہ انہیں رمضان شو کی میزبان کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا تھا کہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے کیونکہ ان کا کام اداکاری، فلمیں اور ٹی وی ہے۔

احسن خان نے بتایا کہ وہ رمضان شو میں آنے والے اسکالرز سے بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں، شو کے دوران مذہبی اسکالرز کی جانب سے دی گئی آگاہی کو واپس گھر جاکر مطالعہ کرتا ہوں، میں اس کام میں بہت سنجیدہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن کے بعد میرے اندر جو بہتری آئی ہے وہ میں اپنے مداحوں کو دکھاتا ہوں نہ دکھانا چاہتا ہوں، یہ میری نجی چیز ہے۔

Comments are closed.