روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 30 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

روس کے یوکرین پر حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں, یوکرینی وزیر داخلہ وزیر داخلہ کے مطابق، روس نے میزائلوں سے کیف، خار کیف، اوڈیسا، دنپرو، اور لویو میں اسپتال، شاپنگ مال، اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، تازہ روسی حملے کو یوکرین سے جاری جنگ میں بڑے فضائی حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے مطابق، روس نے یوکرین پر ہر قسم کے ہتھیار سے حملہ کیا ہے اور اس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ یوکرینی فوج کے مطابق، روس نے 158 میزائل فائر کیے ہیں جن میں سے 114 کو تباہ کیا گیا ہے۔”

Comments are closed.