ڈپٹی سیکرٹری ریونیو بورڈ پنجاب نے ریکارڈ اراضی سنٹرز کی بندش کے حوالہ سے زیر گردش نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے متعلقہ کمشنرز سے رپورٹ طلب کرلی،ڈپٹی سیکرٹری کے جاری کردہ لیٹر کیمطابق صوبہ بھر میں تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز معمول کیمطابق خدمات سرانجام دیتے رہیں گے اور ایسی کوئی تجویز کسی سطع پر زیر غور نہیں کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کو کام سے روکا جائے،یاد رہے کہ قبل ازیں ایک جعلی نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا پر زیر گردش رہاہے۔
Comments are closed.