ممبئی ( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس تھرلر ایکشن فلم ٹائیگر 3 چار سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹائیگر 3 نے ریلیز کے صرف 10 دن میں مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ٹائیگر 3 کے اس سنگِ میل عبور کرنے پر یش راج فلم کی جانب سے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر خصوصی پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ٹائیگر 3 نے بھارت سمیت پوری دنیا میں شائقین کا دل جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ شائقین اپنے قریبی سینما گھروں میں جاکر ہندی، تیلگو اور تامل زبانوں میں ٹائیگر 3 دیکھیں۔واضح رہے کہ ٹائیگر 3 کو رواں ماہ دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔
Comments are closed.