اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف کی سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تورات، انجیل اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے، مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائر کی بے حرمتی اظہار کی نہیں دنیا کو مستقل آزار دینے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعات کا تسلسل اور ترتیب ثبوت ہے کہ یہ اظہار کا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے، پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شیطان کے پیروکار اس کتاب کی بے حرمتی کر رہے ہیں جس نے انسانوں کو عزت دی، حقوق اور رہنمائی دی، تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ مذہبی جذبات بھڑکانے، اشتعال انگیزی، دہشت گردی اور تشدد پر اکسانے کے یہ رویے دنیا کے امن کے لئے مہلک ہیں، یہ رویے قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے ہی شدید قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں۔دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کے ایک اور اسلامو فوبک فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار، رائے اور احتجاج کی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی اور اشتعال انگیز کارروائیاں کرنے کی اجازت کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون ریاستوں کیلئے مذہب، عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کو ممنوع قرار دیتا ہے، اس قسم کے اقدامات قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیں، عالمی برادری ان اسلامو فوبک کارروائیوں کی غیر واضح طور پر مذمت کرے۔
Trending
- گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کا اعلان
- رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے
- پاک فوج نے طالبان کو منہ توڑ جواب دیا، متعدد تربیتی کیمپ تباہ ، عطا تارڑ
- پاک افغان کشیدگی: چمن اور طورخم بارڈر آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند
- ویمنز ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے بھارت کا 331 رنز کا ہدف حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
- اورنگی ٹاؤن میں والد کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
- راولپنڈی میں بیشتر شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں، فیض آباد بدستور بند
- سی سی ڈی میں کڑا احتساب جاری، کرپشن پر ایس ایچ او معطل
- اسلام آباد پولیس اہلکاروں کا لاہور جانے سے انکار، محکمانہ دباؤ اور ڈسمس کی دھمکیوں سے فورس میں بے چینی
سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی ،او آئی سی کے پلیٹ فارم سے تدارک کریں گے۔وزیراعظم
Next Post
Comments are closed.