سپریم جوڈیشل کونسل نےجسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نےجسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کونسل نےجسٹس مظاہر نقوی سے شوکاز نوٹس کا 14 دن میں جواب طلب کیا ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی کو الزامات کی تفصیلات کیساتھ شوکاز جاری کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے جاری نوٹس میں الزامات کی تفصیلات شامل نہیں تھیں۔

جسٹس مظاہرنقوی کو شوکاز نوٹس 1-4 کے تناسب سے جاری کیا گیا۔

گزشتہ روز کے اجلاس میں کونسل میں شکایت کنندگان کے دلائل مکمل ہوگئے تھے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ شکایت کنندگان نےتمام شواہد،متعلقہ دستاویزات کونسل کےسامنےرکھے اور کونسل میں جسٹس مظاہرنقوی کےاعتراضات کابھی جائزہ لیا گیا۔

Comments are closed.