اسلام آباد (زورآور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کو کالعدم قراردے دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ نے 5 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق کیس میں 54 سماعتیں ہوئی تھیں۔سابقہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو پی ٹی آئی کے چئیرمین نے چیلنج کیا تھا۔مخدوم علی خان نے نیب ترمیم کے حق میں جبکہ خواجہ حارث نے مخالفت میں دلائل دئیے تھے۔سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے متعلق مختصر فیصلہ سنایا۔تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے اکثریتی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی متعدد شقوں کو آئین کے برعکس قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ کالعدم قرار دی شقوں کے تحت نیب قانون کے تحت کاروائی کرے۔عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال ہو گئے۔آمدن سے زیادہ اثاثہ جات والی ترامیم سرکاری افسران کی حد تک برقرار رہیں گی۔سپریم کورٹ نے پلی بارگین کے حوالے سے کی گئی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دیں۔احتساب عدالتوں کے نیب ترامیم کی روشنی میں دیے گئے احکامات کالعدم قرار دے دئیے۔ نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے تمام تحقیقات اور انکوائریز بحال کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ 05 ستمبر2023ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Trending
- لاڑکانہ ، او پی ایف کالونی میں بچی گٹر میں گر کر جاں بحق
- فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج
- بڈیانہ چونڈہ روڈ پر تیز رفتار کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 3 مزدور جاں بحق
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
- مولانا فضل الرحمان کا 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا اعلان
- اسلام آباد پولیس کارروائی ، غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندے گرفتار
- آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے
- پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ، صدر،وزیراعظم،فیلڈ مارشل کی مبارکباد
- لاہور، جی او آر ون میں پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا
- راولپنڈی: لڑکی کے بال زبردستی کاٹنے کی ویڈیو وائرل، 3 افراد گرفتار
Comments are closed.