شادی کا لباس کاپی کرنے پر تنازع، ڈیزائنر کا صبور علی کو جواب

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے شادی کا لباس کاپی کرنے کے تنازع پر ناراض اداکارہ صبور علی کو جواب دے دیا۔

گزشتہ روز اداکارہ صبور علی نے نجی ٹی وی چینل کے ڈراما سیریل  میں ان کی شادی کا جوڑا اور یادگار لمحات کو کاپی کرنے پر شکوے کا اظہار کیا تھا۔ اداکارہ کے شکوے پر ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوری میں کہا کہ میں صبور کے جذبات کو سمجھ سکتی ہوں کیونکہ ہر لڑکی کو اپنی شادی کے جوڑے سے خاص لگائو ہوتا ہے

لیکن اگر کوئی دلہن اپنے جوڑے کے لیے ہمیں رنگوں اور ڈیزائن سے متعلق کچھ تجویز کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ڈیزائن اس دلہن کا ہوگیا اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ اس لباس کے کاپی رائٹس دلہن کے پاس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ میرا تیار کردہ جوڑا ایک سے زیادہ دلہنوں نے پہنا ہو، ہم جوڑے میں معمولی سی تبدیلی کرکے دوسری دلہن کو بھی پہننے کے لیے دیتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ڈیزائنر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی کی کوئی ضرورت نہیں تھی، یہ ہمارا کام ہے، ہمارا پیشہ ہے، یہاں اسی طرح کام ہوتا ہے۔

Comments are closed.