شاہین آفریدی میں قیادت کی بہترین صلاحیت ہے ، انہوں نے لاہور قلندرز کی مثالی قیادت کی, عاطف رانا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے قومی کرکٹر شاہین شاہ کی قیادت کی تعریف کی ہے۔ 

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ  شاہین آفریدی میں قیادت کی بہترین صلاحیت ہے ، انہوں نے لاہور قلندرز کی مثالی قیادت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد پی سی بی نے نئےکپتانوں کا تقرر کیا ہے۔

Comments are closed.