لاہور، قصور(سپیشل رپورٹر)بھارت نے دریائے راوی کے بعد ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 18 فٹ تک پہنچ گئی، پی ڈی ایم نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 30 سے 36 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، 10 سے 12 گھنٹے تک ستلج میں 50 ہزار کیوسک سے زائد کا ریلہ گزرے گا، دھوپ سڑی پتن کے مقام پر پانی فصلوں میں داخل ہوگیا جس سے تیار مکئی کی فصل بہہ گئی۔ادھر دریائے چناب میں خانکی، قادر آباد، جھنگ، چنیوٹ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آیا ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب کے مقام سے ایک لاکھ 62 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، سیلابی پانی سے 10 سے زائد دیہات زیر آب آگئے، متاثرہ علاقوں میں موضع سانمبل، پیر کوٹ تاجے کا،ٹھٹہ رحموکا،ٹھٹھہ عمر کے سمیت متعدد دیہات شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ مختلف علاقوں میں قائم کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے الرٹ ہیں۔دوسری جانب جھنگ کے مقام پر بھی دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، دریائے چناب کنارے آباد بستیوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ضلع جھنگ میں 18 مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے، دریائے چناب میں کشتی چلانے اور نہانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام دریاں، ڈیمز اور نالوں میں پانی کے بہا کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دریاں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کے دریاں میں پانی کا بہا نارمل ہے، سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے، راوی میں خطرے کی صورتحال نہیں، اوورفلو کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
Trending
- رحیم یار خان ،اشتہاری طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- فلسطینی مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں اور ہم احتجاج کر رہے ہیں ، خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کردی
- ڈیرہ اسمٰعیل خان ،دہشتگردوں کا پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- لاہور پولیس کی کامیاب کارروائی ، قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار
- وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
- پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم: مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اہم سنگ میل
- پنجاب میں آٹزم کا شکار غریب بچوں کو مفت تھراپی اورتعلیم دینے کا فیصلہ
- ٹی ایل پی کارکنان کو روکنا کوئی مسئلہ نہیں ، طاقت کم از کم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، طلال چوہدری
- غزہ میں جنگ بندی معاہدہ باضابطہ نافذ: اسرائیلی فوج کا جزوی انخلا اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی
- ٹرمپ کا خواب چکنا چور! امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا کے نام
شرارتی پڑوسی نے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا
Prev Post
Comments are closed.