درہ آدم خیل(نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری اور اس کے 2 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی فورسز نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری، حسن خان اور انس عرف علی مارے گئے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد حسن کا تعلق درہ آدم خیل جبکہ انس عرف علی کا تعلق ننگرہار سے ہے، ظفر خان عرف ظفری اور اس کے دونوں ساتھی کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک تھے، کارروائی کیلئے سکیورٹی فورسز نے غیر روایتی آپریشنل طریقہ کار اختیار کیا۔ہلاک دہشت گرد ظفری بھی درہ آدم خیل کے گاؤں ملان کا رہائشی اور تحریک طالبان افغانستان کا سابقہ ممبر تھا، ظفری 22 مئی 2023ء کو ہی افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے پشاور واپس آیا تھا، دہشت گرد پاکستان میں 26 بڑے حملوں میں بھی ملوث رہا۔ظفری سکیورٹی فورسز، کوئلے کے ٹھیکیداروں، تاجروں اور بااثر افراد کو ٹارگٹ کرتا تھا، دہشت گرد ظفری بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سے کروڑوں روپے بھی ہتھیا چکا ہے، ہلاک دہشت گرد حسن خان سنائپنگ اور گرنیڈ حملوں کا ماہر تھا۔
Trending
- پڈ عیدن : ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کچل دیئے، ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق
- سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کردیا
- عمرہ کے سفر سے روکے جانے پر شیخ رشید کا امیگریشن حکام کے خلاف عدالت سے رجوع
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار، جیل منتقل
- قازقستان نے ابراہم معاہدوں میں شمولیت کی منظوری دے دی ، امریکی صدر کا انکشاف
- انڈونیشیا : دارالحکومت میں ہائی اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی
- سلامتی کونسل نے شامی صدر اور وزیر داخلہ پر عائد پابندیاں ختم کردیں
- پیپلزپارٹی کا 27ویں ترمیم پر دوٹوک مؤقف ،این ایف سی میں کٹوتی ناقابل قبول، دفاعی ترامیم پر مشروط آمادگی
- کچے کے علاقے میں خونریز جھڑپ، گھوٹکی میں قبائلی تصادم اور پولیس کارروائی ، 15 افراد ہلاک
- وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
Comments are closed.