عالمی پیداوار میں کمی کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل اور امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائدکی کمی دیکھی گئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران برطانوی خام تیل 75 ڈالر اور امریکی خام تیل 70 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لیے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ رائیگاں چلا گیا۔خیال رہے کہ سعودی وزارت توانائی نے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کی رضاکارانہ کمی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگست کے آخر تک پیداوار میں کمی جاری رہےگی۔گزشتہ ماہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے 35 ویں اجلاس میں پیداواری کوٹےکے حوالے سے رضاکارانہ کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں اس لیے وہ پیداوار میں کمی کے ذریعے تیل کی قیمتوں میں اضافہ چاہتے ہیں۔
Trending
- 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی خودمختاری پر حملہ ہے، آئین کی روح ختم کی جا رہی ہے ، سینیٹر حامد خان
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوج مخالف بیان سے نفرت کو ہوا ملے گی ، آفتاب احمد شیرپاؤ
- 27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں پر حملہ ہے ، تحریک تحفظ آئین کی عوام سے مزاحمت کی اپیل
- 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر شب خون ہے، سپریم کورٹ کو بے اختیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، سینیٹر علی ظفر
- 27ویں آئینی ترمیم ، سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس اختیار ختم کرنے کی تجویز
- این سی سی آئی اے کرپشن کیس میں تہلکہ خیز انکشافات، افسران کے خلاف مزید ثبوت مل گئے
- پاکستان ریلوے کا بڑا ایکشن : ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر فقیروں اور غیر مجاز وینڈرز کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع
- این اے66 ضمنی انتخابات: ن لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب، مریم نواز کی مبارکباد
- اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
- تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
Prev Post
Next Post
Comments are closed.