بسمہ معروف ون ڈے میں بابر اعظم سے بہتر ہیں: عروج ممتاز
پاکستانی سابق ویمن کرکٹر عروج ممتاز نے بسمہ معروف کو دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین بابراعظم سے بہتر قرار دے دیا۔
حال ہی میں جیو نیوز کے مزاح سے بھر پور پروگرام ’ہسنا منع ہے‘ میں عروج ممتاز نے بطور مہمان شرکت کی اور خواتین کرکٹ کی موجودہ صورتحال، کمنٹری میں نوجوان خواتین کی انٹری اور دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔
انہوں نے پروگرام کے حاضرین کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے اور ان کی فرمائش پر اپنی جاندار کمنٹری سے حاضرین کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا۔
Comments are closed.