اسلام آباد (وقائع نگار)استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان فائنل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،آئی پی پی رجسٹریشن کیلئے رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست دے گی۔ سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی رجسٹریشن کے ساتھ ہی عقاب کے انتخابی نشان کی درخواست جمع کرائی جائے گی۔یاد رہے کہ اب کئی سیاسی جماعتیں انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرا چکی ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں انتخابی نشان شیر کے حصول کے لیے درخواست جمع کرائی،مسلم لیگ کی جانب درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی ہے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرائی۔ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان کے حصول کا معاملے پر تحریک انصاف نے بلے کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جائے۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تلوار کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی،جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے پی پی پی پی کیلئے انتخابی نشان تیر کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.