دبئی (شوبز ڈیسک)گلوکار اور اداکارہ علی ظفر اور معروف ترک اداکار براک ڈینز کی دبئی میں منعقدہ ڈیفا ایوارڈز میں ملاقات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
علی ظفر نے گزشتہ روز ڈیفا کی تصاویر جاری کیں جن میں ایک تصویر میں ان کو براک ڈینیز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اور یہ ملاقات پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین علی ظفر اور براک ڈینیز کی اس ملاقات اور اس کی تصویر کے سبب بے حد خوش ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تصویر کو شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔
Comments are closed.