کراچی (شوبز ڈیسک ) معروف اداکار علی رحمن خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سینسر بورڈ ختم کردینا چاہیے، عوام کو معلوم ہے کیا دیکھنا ہے اور کیا نہیں دیکھنا۔
ایک انٹرویو میں علی رحمن خان نے سینسر بورڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سینسر بورڈ میں فلم، آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سے وابستہ افراد کم ہوتے ہیں اور حکومتی اور سیاسی نمائندے زیادہ ہوتے ہیں، جن کو فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اداکار نے کہا کہ سینسر بورڈ ہونا ہی نہیں چاہیے، دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے، میرے خیال میں ہماری عوام بہت ذہین ہے، انہیں معلوم ہے کیا دیکھنا ہے کیا نہیں دیکھنا۔اداکار نے کہا کہ پاکستان میں ایسا نہیں ہے، سینسر بورڈ پہلے خود فلم کے مزے لیتی ہے اور پھر عوام کو کہتی ہے کہ آپ فلم نہیں دیکھ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ حریم فاروق میری بہت اچھی دوست ہے، ان کے ساتھ رومانوی تعلق ہے یا ایسا محسوس کیا ہے، اس لیے ان کے ساتھ رومانوی سین کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
Comments are closed.