غزہ میں جاری خونریزی روکنے کیلئے فریقین کے جواب کا انتظار ہے: مصر

مصر کا کہنا ہےکہ غزہ میں جاری خونریزی روکنے کیلئے فریقین کے جواب کا انتظار ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر نے تصدیق کی ہےکہ اس نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے ایک مجوزہ فریم ورک تیار کرکے فریقین کو بھیجا ہے جس میں تین مراحل پر جنگ بندی کی تجویز بھی شامل ہے تاہم اس منصوبہ بندی پر فریقین کے جواب کا انتظار ہے۔

مصرکی انفارمیشن سروس کے سربراہ نے بتایا کہ مصر اس منصوبہ بندی پر مزید تفصیلات جاری کرے گا تاہم اسے صرف ایک مرتبہ جواب کے موصول ہونے کا انتظار ہے۔

Comments are closed.