غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے ایندھن کے 2 اور گیس کا ایک ٹینکر غزہ میں داخل ہوگیا جبکہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں سے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پروازیں بند ہو گئی ہیں جبکہ فلسطینی طیاروں کی بمباری رکنے کے بعد اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے فلسطینی خاندانوں کی واپسی جاری ہے اور جنگ بندی شروع ہوتے ہی ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.