ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی کے سابق شوہر فواد فاروق نے ٹی وی چینلز انتظامیہ اور ٹی وی میزبانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی سابق اہلیہ کو شوز میں بلاکر اپنے پروگراموں کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ان سے طلاق پر بات کرنا بند کردیں۔
فضا علی نے واضح کیا تھا کہ شوہر انہیں طلاق دینا چاہتے تھے نہ انہوں نے طلاق مانگی بلکہ اداکارہ کے خاندان کو مسائل تھے، جس وجہ سے انہیں مجبوراً شادی کو ختم کرنا پڑا۔
فضا علی مذکورہ شو سے قبل بھی متعدد بار پہلے شوہر فواد فاروق کی تعریفیں کر چکی تھیں۔
تاہم مذکورہ شو میں طلاق پر بات کرنے کے بعد فضا علی کی جذباتی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں، جس کے بعد اب ان کے سابق شوہر نے ٹی وی میزبانوں سے درخواست کی ہے کہ آئندہ وہ ان کی سابق بیوی کو شوز میں نہ بلائیں۔
فواد فاروق نے اپنی پوسٹ میں کسی بھی ٹی وی میزبان کا نام لکھے بغیر الزام عائد کیا کہ شوز کے میزبان اپنے پروگرامات کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے فضا علی کو پروگراموں میں بلاکر ان سے طلاق پر بات کرتے ہیں۔
Comments are closed.