ممبئی ( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے تجسس میں مبتلا مداحوں کو اپنی نئی فلم کا منفرد نام ڈنکی رکھنے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں شاہ رخ خان سے ایک اور مداح نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یہی سوال پوچھا کہ سر آپ فلم کا نام ڈنکی رکھنے کی وجہ بتا سکتے ہیں۔ اداکار نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ڈنکی کا مطلب غیر قانونی طور پر سرحدوں کو پار کر کے سفر کرنا ہے۔انہوں نے دلچسپ انداز میں لکھا کہ اس لفظ کو فنکی، ہنکی اور منکی کی طرح پڑھا جاتا ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
Comments are closed.