فیصلے اچھی نیت سے کریں تو قسمت بھی اچھی بن سکتی ہے’ نادیہ جمیل

کراچی ( شوبز ڈیسک)  سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ اگر فیصلے اچھی نیت   سے کریں  تو قسمت بھی اچھی بن سکتی ہے۔

ایک انٹرویو میں  اداکارہ نے    بتایا کہ ان کے چار لے پالک بیٹے ہیں جبکہ میری گود لی ہوئی بیٹی  نوری میرے لیے ایک معجزہ ہے۔ انہوں نے بتایا  نوری اس وقت تین ماہ کی نابینا بچی تھی، جب میں نے اسے دیکھا تو وہ بہت خوش اور پراعتماد دکھائی دے رہی تھی، اس وقت میں نے سوچا کہ اگر یہ بچی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تو اس کی خوداعتمادی اور اس کے اندر کا سکون چھن جائے گا،

معاشرہ اسے بے چاری بنا دے گا جس پر میں  نے اسے شوہر کے مشورے پر گود لے لیا۔اداکارہ نے بتایا کہ  ڈاکٹرز نے تین نئے آئی ڈراپس کا تجربہ کرنے کے لیے نوری کے آنکھوں میں ڈال دیے جس کے بعد اس کی بینائی واپس آگئی  جس پر وہ  بہت حیران تھیں۔ نادیہ جمیل نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے فیصلے اچھی نیت کے ساتھ کریں، آپ کے فیصلوں سے اچھی قسمت بن سکتی ہے۔

Comments are closed.