لیجنڈ کرکٹرز کا ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ٹیم کے لیے نیگیٹو باتیں کرنا مناسب نہیں ہے,افتخار احمد

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ لیجنڈ کرکٹرز کا ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ٹیم کے لیے نیگیٹو باتیں کرنا مناسب نہیں ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر افتخار احمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹرز کی تنقید کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوتی ہے، آسٹریلین ٹور پر قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں،

افتخار احمد کے مطابق ٹیسٹ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے آپ کو ڈھالنا پڑتا ہے اور میچ میں سیچویشن کے حساب سے کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں،  جس نمبر پر بیٹنگ آتی ہے وہاں بالز کم اور رنز زیاد کرنے پڑتے ہیں، اس پوزیشن پر کھیلنے کے لیے اپنے شاٹس پر بہت کام کیا ہے اور شکر ہے اس میں کامیابی مل رہی ہے۔

پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ینگ بولرز ہیں انھیں بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے، ہمارے کھلاڑی ڈراپ ان پیچز  پر کھیلنے کے عادی نہیں ہیں۔

Comments are closed.