اسلام آباد(وقائع نگار)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ، تحریک پاکستان میں کلیدی اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 56ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔مادر ملت فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، تحریک آزادی میں ان کے اہم کردار کے باعث وہ مادر ملت کہلائیں، محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد علی جناح کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی بہن تھیں۔انہوں نے 1919 میں کلکتہ یونیورسٹی سے ڈینٹل سرجری کا امتحان پاس کیا اور ابتدا میں ممبئی میں بطور ڈینٹل سرجن خدمات انجام دیتی رہیں، 1929 میں قائد اعظم کی اہلیہ کے انتقال کے بعد محترمہ فاطمہ جناح نے عملی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کیا۔محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے شانہ بشانہ ہر قدم پر تحریک پاکستان کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، بر صغیر کی مسلمان خواتین کی رہنمائی کیلئے انہوں نے اپنے دن رات وقف کیے اور انہیں جدوجہد آزادی کیلئے متحرک کیا، قیام پاکستان کے بعد انہوں نے ویمنز ریلیف کمیٹی تشکیل دی جو بعد میں آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد بنی۔60 کی دہائی میں ایک بار پھر سیاسی منظر نامے پر ابھریں اور 1960 سے 1967 تک اپوزیشن لیڈر رہیں، انہوں نے 1965 میں ملٹری ایڈمنسٹریٹر ایوب خان کے خلاف الیکشن بھی لڑا اور بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل کی مگروہ الیکٹورل کالج کے ذریعے ہونے والی ووٹنگ میں کامیاب نہ ہو سکیں، اس دوران فاطمہ جناح کی ذات کو کئی بار متنازع بنانے کی کوششیں کی گئیں۔مادر ملت 9 جولائی 1967 کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں، ان کی موت ایک معمہ ہے جسے ایوب حکومت سمیت بعد میں آنے والی کسی حکومت نے آج تک حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی سول خدمات اور تحریک پاکستان میں ان کے اہم اور متحرک کردار کے باعث نیشنل ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔
Trending
- گھریلو ملازمہ کو عدالت نے چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
- Navigating the new vast land out-of casinos on the internet needs informed options, and you will trustworthiness should always be this new important believe
- This might be a progressive machine, however it is recognized for paying out more often than most other modern position online game
- From the Queen Gambling enterprise, we’ve got assembled a remarkable line of online game you to definitely focus on all of the player’s taste
- One of the better reasons to see a gambling establishment ‘s the type there was nowadays
- ٹرمپ – امریکی ہٹلر
- Ladbrokes Online now offers a superb selection of on line gaming solutions, such as harbors, desk video game, and electronic poker
- Load Consuming Attention by Lana Del Rey Tune in on the web for free casino Betathome bonus codes on the SoundCloud
مادرملت کی برسی آج
Next Post
Comments are closed.