صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد بلال پاشا کی خودکشی کے حوالے سے نیا انکشاف ہوگیا۔
خود کشی کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر بنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جائے وقوعہ کا خود جا کرمعائنہ کیا اور ہر پہلوسے جائزہ لیا، اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعہ بظاہر خود کشی ہے۔
پولیس کے مطابق بلال کا گھریلو تنازعہ بھی چل رہا تھا، بلال پاشا کا بنوں سے راولپنڈی ٹرانسفر ہوگیا تھا اور پنڈی میں ان کی سابقہ بیوی بھی بڑے سرکاری عہدے پر فائز ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹینشن کا شکار تھے۔
پولیس مزید تفیش کر رہی ہے اور تاحال یہی ثابت ہورہا ہےکہ یہ خود کشی تھی، جس میں انھوں نے 9ایم ایم پستول سے اپنی کنپٹی پر ایک گولی چلائی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی، پوسٹ مارٹم پورٹ بھی یہی ظاہر کررہی ہے۔
پولیس نے کینٹ تھانے میں ممتازنامی شخص جو ان کے سرکاری بنگلے میں رہتا ہے اس سے انکوائری کرکے رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کر دی ہے۔
Comments are closed.