مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری انعام ظفر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 17 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری انعام ظفر کی طرف سے سابق وزیر اعظم پاکستان قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ مسلم لیگ (ن ) کی چیف آر گنائزر مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی سٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین ورکرز اور قائدین نے بھر پور شرکت کی تقریب میں بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے

قرآن خوانی اور نعت خوانی کی گئی ۔
تقریب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے خطاب کر تے ہوئے چوہدری انعام ظفر راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک قیمتی اثاثہ ہے چوہدری انعام ظفر نے بیگم کلثوم نواز کی عظیم الشان برسی منعقد کروا کر مسلم لیگیوں اور پارٹی کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت اور پاکستان پر کڑا وقت آیا تو وہ کلثوم نواز ہی تھیں جنہوں نے نعرہ حق بلند کیا اور غیر جمہوری طاقتوں کے مقابلے میں کھڑی ہو گئیں

سابق ایم این اے سیما جیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری انعام ظفر ہمیشہ پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ہر مشکل وقت میں پاڑتی کے لئے صف اول میں کھڑےہوئے ہیںآج کی یہ پر وقار تقریب میں پی پی سترہ کی خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت چوہدری انعام ظفر کی اپنے حلقے میں بے پناہ مقبولیت کو ثابت کرتی ہے انہوں نے مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی قربانیوں کا ذکرکر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں ان کے خاندان کو ملک بدر کیا گیا لیکن وہ ملک میں جمہوریت کے لئے لڑتی رہیں ، امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 17 چوہدری انعام ظفر نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت صرف بیگم کلثوم نواز کی قربانیوں کی وجہ سے ہی قائم ہےجس مشکل دور میں مسلم لیگ ن میں گھسے ہوئے فصلی بٹیروں نے کارکنوں کا ساتھ چھوڑ دیا تھا حتی کے محترمہ کلثوم نواز سے بھی منہ موڑ لیا تھا اس وقت کلثوم نواز نے کارکنوں کو یکجا کیا اور جمہوریت کی بحالی کی تحریک شروع کی۔

 

آج بیگم کلثوم نواز کی قربانیوں اور جدوجہد کی پہچان میرے قائد میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی شکل میں ہماری قیادت کرر ہی ہیں تقریب سے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پی پی 18 کی صدر شازیہ رضوان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو جب راولپنڈی میں نظر بند کیا گیا اور ان پر دبائوڈالا گیا کے وہ جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کو ترک کر دیں لیکن انہوں نے اپنی جدو جہد جاری رکھی،ثمینہ شعیب پی پی 17 کی صدر نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا کردار اور ان کی جدو جہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے سابق ایم پی اے ، زیب النساء اعوان ، تحسین فواد ، لبنیٰ ریحان پیر زادہ ، روبینہ شفیق، دولتالہ کوثر ، ثمینہ ساجد، ساجدہ اطہر ، طاہرہ تنویر، گل آفرین ،رفعت عباسی ، ندا خان نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر بیگم کلثوم نواز اور سابق سینیٹر بیگم نجمہ حمید کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی

Comments are closed.