ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ہمیں نفرت کی سیاست کے بخار کو توڑنا پڑے گا، بلاول بھٹو،

حیدر آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں تقسیم اور نفرت جاری رہے۔

تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ہمیں نفرت کی سیاست کے بخار کو توڑنا پڑے گا، ملک کیسے چلے گا اگر ایک دوسرے کو غدار اور کفر کہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ سمجھانا پڑے گا کہ آپ بھی پاکستان ہیں میں بھی پاکستانی ہوں، اختلاف رائے ہو سکتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ذاتی دشمنی پر اتر آئیں۔

Comments are closed.