ملک کو استحکام، استحکام پاکستان پارٹی ہی دے گی۔ ڈاکٹر محمد امجد

ڈاکٹر محمد امجد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(   )معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے منگل کو پارٹی چئیرمین جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آئی پی پی کے صدر علیم خان، عون چوہدری اور غلام سرور خان بھی موجود تھے۔ جہانگیر خان ترین نے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی پرچم پہنایا۔ اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ ملک کو استحکام پاکستان پارٹی ہی استحکام دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کی قیادت ملکی مسائل کو اچھی طرح سے سمجھتی ہے اور اس کے پاس مسائل کا حل بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed.