منشیات فروش گرفتار، پولیس کی اہم کامیابی

منڈی بہاولدین (لیاقت علی کمبوہ انچارج شکایت سیل) تھانہ ملکوال گیٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی رضا بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاکارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1000 گرام آئس، 1000 نشہ آور گولیاں، اور بڑی مقدار میں نشہ آور پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر ہی ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ملکوال گیٹ نے کہا کہ عوام کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے ٹیم کی مستعدی اور فرض شناسی کو سراہا اور کہا کہ قانون کی بالادستی کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام کرے گی۔

 

Comments are closed.