میرا کردار ڈیڑھ ماہ بعد ختم ہوجائے گا، انوارالحق کاکڑ

گراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سوا یا ڈیڑھ ماہ بعد میرا کردار ختم ہوجائے گا۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف ہوں گے، انتخابات الیکشن کمیشن کرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، نگراں حکومت پر الیکشن سے متعلق داغ لگنے کی بات مناسب نہیں ہے۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا بیانیہ سچ ہوسکتا ہے اور نہیں بھی، فیصلہ عوام کو کرنے دیں، جنہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملی وہ کون سا داغ لے کر گئے۔

Comments are closed.