نواز شریف کی مریم نواز کے ہمراہ مری میں ڈرائیونگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ مری میں ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

 مریم نواز نے والد کی مری میں گاڑی کی ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے ساتھ تحریر کیا ’اپنا وطن، اپنا پیارا پاکستان‘۔

نواز شریف گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے شہریوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کشمیر پوائنٹ رہائش گاہ سے شانگلہ گلی کی جانب سفر کیا، سابق وزیراعظم گاڑی میں موجود مریم  نواز کو مری کے راستوں کے بارے میں بتاتے رہے۔

Comments are closed.