نواز شریف کی واپسی کے لیے ٹکٹ بک کروا لی گئی،پہلے ابوظہبی پھر لاہور

اسلام آباد (زورآور نیوز) نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروا لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروا لی گئی۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے،نواز شریف کیلئے نجی ائیر لائن کی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا گئی،قائد مسلم لیگ ن کیلئے بکنگ نجی ائیر لائن کی بزنس کلاس میں کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو ابو ظہبی سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے،نجی ائیر لائن کی پرواز علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر شام 6 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر قانونی مسائل کے معاملے پر قانونی ٹیم کی قائد مسلم لیگ ن،شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل ہو گئی۔قانونی ٹیم کی حکمت عملی کے تحت نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی،قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے۔ حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے،حفاظتی ضمانت ملنے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔ نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد سوموار کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کردیں گے۔ نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے،اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں۔

 

 

Comments are closed.