اسلام آباد (زورآور نیوز) ن لیگ نے نواز شریف کے استقبال کیلئے رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے لندن اجلاس کی ایک اور اندرونی کہانی سامنے آ گئی،ن لیگ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کو انتظامی کمیٹیوں کی نگران مقرر کیا گیا ہے۔ن لیگ نے نواز شریف کے تاریخی استقبال کیلئے فنانس کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی پر بڑا تاریخی جلسہ کیا جائے گا،ریلی اور جلسے کے شرکاء کی سکیورٹی کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے لندن اجلاس میں آئندہ انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کی تاریخ کی تجویز دی،شہباز شریف کی تجویز سے سب نے اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے آئندہ انتخابات میں کسی بھی جماعت سے قومی و صوبائی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا،مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا کہ پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔پنجاب میں پیپلز پارٹی سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں آئی پی پی سے بھی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے خیبر پختو نخوا اور بلوچستان میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مقامی سطح پر اتحاد کا فیصلہ کیا گیا،بلوچستان میں بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
			
				
Comments are closed.