ن لیگ کے ساتھ وہ ہونے والا ہے کہ سیاست سے توبہ کریں گے،فیصل واوڈا

اسلام آباد (زورآور نیوز) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ وہ ہونے والا ہے کہ سیاست سے توبہ کریں گے، ن لیگ میں سے ش نظر آرہی ہے؟ خواجہ آصف اور مریم نواز کی آپس میں نہیں بنتی، وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری دو ترجمان ہیں وہاں ایک ن لندن اور پاکستان ہے۔ان کیلئے بہتر ہے آئیں اور سیدھا جیل چلے جائیں ، کیونکہ لوگوں نے تو نکلنا نہیں لیکن وہاں جیل میں پوچھنے والا جیلر تو ہوگا؟ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت، پرانی ، نئی یا آنے والی حکومت کا غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق کوئی کریڈٹ نہیں ، اس کا مجموعی طور پر بلکہ 500 فیصد کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، یہ ان کی پالیسی لائن اور ان کی ہدایات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، اسی لئے شہبازشریف واپس چلے گئے، مریم نواز کے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے تو 5 لاکھ لوگ مینار پاکستان کیسے آئیں گے؟جلسے میں 25ہزار لوگ ہوتے ہیں تو سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ اڑھائی لاکھ لوگ ہیں۔حالات واقعات اور جو چیزیں اور جو پی ڈی ایم ن لیگ کی تیاریاں ہیں ، اس کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ الیکشن ہوں گے، جنوری کے آخر تک انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، نوازشریف اگر عقل مند ہیں تو ان کو نہیں آنا چاہیے، اگر آتے ہیں تو ان کو گرفتاری دینی چاہئے، کیونکہ بریانی یا پانچ ہزار پر لوگ باہر نہیں نکلیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ 21اکتوبر میری تاریخ پیدائش ہے میرے لئے اچھا اور ان کے لئے نہ برا ہوجائے۔ان کا غیرروائتی استقبال کا پلان بن رہا ہے، مریم نواز جو کہ آرگنائزر ہیں ان کے اپنے جلسے میں 500 آدمی نہیں تھے۔ ن لیگ کے ساتھ وہ ہونے والا ہے کہ سیاست سے توبہ کریں گے، ن لیگ میں سے ش نظر آرہی ہے؟ خواجہ آصف اور مریم نواز کی آپس میں نہیں بنتی، وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری دو ترجمان ہیں وہاں ایک ن لندن اور پاکستان ہے۔ان کیلئے بہتر ہے آئیں اور سیدھا جیل چلے جائیں ، کیونکہ لوگوں نے تو نکلنا نہیں لیکن وہاں جیل میں پوچھنے والا جیلر تو ہوگا؟

 

Comments are closed.