لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان اپنی والدہ اداکارہ فریحہ جبین بہت فیاض ہیں جس پر ان سے میں اکثر لڑتی رہتی ہوں۔
ایک انٹرویو میں امر خان اپنی والدہ سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ میری والدہ سادہ سی خاتون ہیں کیونکہ یہ اپنی ذات پر بالکل بھی خرچ نہیں کرتیں اور اگر میں بھی انہیں کچھ برانڈڈ اشیا روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی خرید دو ں یا پھر انہیں اچھے برانڈڈ کپڑے لے دوں تو یہ وہ پہنتی نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ والدہ ان تمام چیزوں کو کسی رشتے دار کو گفٹ کر دیتی ہیں ، پھر جب میں اپنی والدہ کی چیز کسی اور کے پاس دیکھتی ہوں تو مجھے جو غصہ آتا ہے پھر میرے آگے کوئی کچھ نہیں بولتا۔ امر نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں کئی مرتبہ امی سے لڑتی ہوں کہ آپ کیوں اپنی چیزیں دوسروں کو دے دیتی ہیں۔
Comments are closed.