ورلڈکپ میں سامنے آنے والے بڑے تنازعات

بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران کئی تنازعات نے بھی جنم لیا، سب سے پہلے پاکستانی صحافیوں اور تماشائیوں کو ویزے جاری کرنے میں بہت زیادہ تاخیر کی گئی اور ٹورنامنٹ کے ابتدائی پریکٹس میچز کے دوران پاکستانی تماشائی اور صحافی موجود نہیں تھے۔

ایک سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا کی جانب سے ایک نجی پروگرام کے دوران دعویٰ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ میں بھارت کے لیے خاص گیند اور دیگر ٹیموں کے لیے دوسری گیند استعمال کی جا رہی ہے تاہم سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے حسن رضا کے دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق مت بنوائیں، ہر میچ کے لیے استعمال ہونے والی گیندیں امپائر کے پاس موجود ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے آئی سی سی کو باقاعدہ وضاحت جاری کرنا پڑی اور عالمی کرکٹ باڈی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں پچ کی تبدیلی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ طویل ایونٹ ہے اور پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے، ایونٹ میں پچ کی تبدیلی پہلے بھی کئی بار ہوچکی ہے۔

Comments are closed.